Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیرِ خارجہ فیصل بن فرحان کے اعزاز میں وزیراعظم شہباز شریف کا عشائیہ

سعودی وزیرِخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے وزیراعظم ہاؤس میں عشائیے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’ہم اپنے باہمی تعلقات کے نئے مرحلے کے آغاز کے لیے بہت پرامید ہیں۔‘
سعودی وزیرِخارجہ نے اپنی مختصر گفتگو میں بھرپور میزبانی اور تعاون پر پاکستان کی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔
 بھرپور استقبال اور میزبانی پر شکریہ ادا کرتے ہیں، کے نئے دور کا آغاز ہوا ہے۔
وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والے عشائیے میں سعودی وفد کے ارکان کے علاوہ پاکستان کے آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور قومی اسمبلی اور کابینہ کے اراکین نے بھی شرکت کی۔
اس موقعے پر پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ’کئی برس بعد سعودی عرب کے اعلیٰ سطح کے وفد کی آمد سے پاکستان میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ ہمارا اور سعودی عرب کا رشتہ انمول ہے جو ہمارے مشترکہ مفادات اور تعاون کا عکاس ہے۔‘
انہوں نے کہا کہ ’پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان منفرد تعلقات میں باہمی مفاد میں سرمایہ کاری، تجارت سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔‘
وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ ’یہ موقع ہمیں ہمارے معزز بھائی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی وجہ سے ممکن ہوا۔ ان دو روز میں دونوں ممالک کے وفود کے درمیان بہت مفید بات چیت ہوئی ہے۔‘
’سعودی عرب کے وفد کے دورہ پاکستان پر سعودی عرب کے شکرگزار ہیں جبکہ پوری قوم سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کی منتظر ہے۔‘

وزیراعظم ہاؤس میں عشائیے کی تقریب میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر بھی شریک تھے (فوٹو: سکرین گریب)

شہباز شریف نے کہا کہ ’ہم ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں۔ ہم نے سرمایہ کاری سے متعلق عالمی ماہرین کی مشاورت سے فزیبلٹی تیار کی ہے۔ آج کی گفتگو سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے نئے دور کا آغاز ہوا ہے۔‘
’ایس آئی ایف سی کی ایپکس کمیٹی میں آرمی چیف اور اہم سیاسی شخصیات شامل ہیں۔ ہم مل کر اپنا مشن مکمل کریں گے، مشترکہ منصوبوں کو مکمل کرکے ہم اپنا ہدف حاصل کریں گے۔‘

عشائیے میں سعودی وفد کے ارکان اور قومی اسمبلی اور کابینہ کے اراکین نے بھی شرکت کی (فوٹو:سکرین گریب)

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ’ہم سعودی عرب کی سرمایہ کاری کے حوالے سے ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ جلد ہمیں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کے معاہدوں پر دستخط کریں گے۔‘
’آج کی گفتگو دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے نئے ادوار کا آغاز کرے گی۔‘
شہباز شریف نے سعودی سرمایہ کاری کے حوالے سے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کی کاوشوں کو بھی سراہا۔
انہوں نے اپنی گفتگو کا اختتام ’پاکستان سعودی دوستی زندہ باد‘ کے سلوگن کے ساتھ کیا۔
 

شیئر: