مکہ مکرمہ ....سعودی عرب کے مفتی اعلیٰ شیخ عبدالعزیز آل الشیخ نے اللیث کے قبرستانوں کے معاملات طے کرنے کیلئے 4فریقی کمیٹی تشکیل دیدی۔اللیث کمشنری کے مشرق میں زیر تکمیل روڈ سے 2قبرستان متاثر ہورہے ہیں۔ اتانہ قریہ کے باشندوں نے مفتی اعلیٰ سے قبرستان متاثر ہونے کی شکایت کی تھی۔ انہوں نے توجہ دلائی تھی کہ مکہ مکرمہ اور الجنوب کی کمشنریوں کو جوڑنے والا روڈ بنانے میں انکے قبرستان متاثر ہورہے ہیں۔ اس مسئلے کو حل کرایا جائے۔