نئی دہلی۔۔۔۔کپل شرما کے شوکے ان کے سابق ساتھی علی اصغر کریٹیو ڈائریکٹر پریتی اور ان کی بہن میتی کپل شو کے کٹر حریف کرشنا ابھشیک کے نئے کامیڈی شو میں کام کرینگے۔یہ شو بھی اس ٹی وی چینل پر شروع ہوگا جس پر کپل شرما شو آتا ہے۔سوگندھ مشرا اور سنکیت گھوسلے پہلے ہی کرشنا کے ساتھ کام کررہے ہیں۔ خیال ہے کہ کپل کے ناراض ساتھی سنیل گروربھی جلد ہی کرشنا کے ساتھ کام کرینگے۔کپل شرما کی طرف سے اپنے ساتھیوں پر دوران پرواز تلخ کلامی کے بعد پھوٹ پڑگئی تھی۔