ٹائر میں ہوا بھرتے ہوئے بنگلہ دیشی کارکن ہلاک
اتوار 21 اپریل 2024 15:11
’’ٹائر پھٹنے سے اس کے سر میں شدید چوٹ لگی جو اس کے موت کا سبب بن گئی‘ ( فوٹو: سبق)
عفیف میں ورکشاپ میں کام کرنے والا بنگلہ دیشی کارکن ٹائر میں ہوا بھرتے ہوئے ہلاک ہوگیا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق کارکن پنکچر لگا رہا تھا کہ ایسے میں ہوا بھرتے ہوئے اچانک ٹائر پھٹ گیا۔
دکان میں موجود دوسرے کارکن نے اسے طبی امداد دینے کی کوشش کی اور فوری طور پر ہسپتال لے گئے لیکن وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔
طبی ذرائع نے بتایا ہے کہ ’ٹائر پھٹنے سے اس کے سر میں شدید چوٹ لگی جو اس کے موت کا سبب بن گئی‘۔