سعودی عرب کے ترقیاتی فنڈ نے عمان کے ترقیاتی بینک کے ساتھ 67 ملین ڈالر کے ڈیولمپنٹ فنانسنگ کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔
ایس پی اے کے مطابق اس سرمایہ کاری کا مقصد درمیانے اور چھوٹے کاروباری اداروں کی مدد کے ساتھ عمان کے گورنریٹس میں سماجی واقتصادی ترقی اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے پر توجہ مرکوز کرنے والے بینک کے اقدامات کو فروغ دینا ہے۔
معاہدے پر سعودی عمانی مشترکہ کمیٹی کے شریک چیئرمینوں نے دستخط کیے جن میں سعودی فنڈ کے سعید القحطانی اورعمان کے نمائندے زھیر العبری اور عمانی ترقیاتی بینک کے سی ای او حسین اللواتی شامل ہیں۔
عمان ترقیاتی بینک کے ایک اہم سرکاری ادارہ ہے جو درمیانے اور چھوٹے کاروباری اداروں کو مالی مدد فراہم کرنے کے لیے کام کررہا ہے۔