Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اننت امبانی اور رادھیکا کی شادی، ’ایک تقریب لندن میں ہو گی‘

اننت امبانی کی جام نگر میں ہونے والی شادی سے قبل کی تقریبات پوری دنیا میں سرخیوں کی زینت بنیں (فوٹو: اے ایف پی)
ایشیا اور انڈیا کے امیر ترین شخص مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ جولائی میں شادی کرنے والے ہیں۔
انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق یہ جوڑا جولائی میں شادی کرے گا جس کی ایک تقریب کا انعقاد لندن کے سٹاک پارک سٹیٹ میں کیا جائے گا۔
اس حوالے سے بالی وڈ انڈسٹری کے ستاروں کو بھی دعوت نامہ بھیج دیا گیا ہے تا کہ وہ اپنے شیڈول قبل از وقت ترتیب دے سکیں۔
انڈین میڈیا میں شائع ہونے والی حالیہ رپورٹس کے مطابق شادی کا تھیم ممکنہ طورپر کاکٹیل ایونٹ یا سنگیت نائٹ پر مشتمل ہوگا اور تقریب کے لیے طویل ڈریس کوڈز بھی متعارف کروائے جائیں گے۔ اس حوالے سے اننت امبانی کی والدہ نیتا امبانی تمام تیاریوں کا جائزہ لے رہی ہیں۔
مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی کی حال ہی میں جام نگر میں ہونے والی شادی سے قبل کی تقریبات پوری دنیا میں سرخیوں کی زینت بنیں تھیں۔ تقریبات میں بالی وڈ اداکاروں سمیت دنیا کی نامور ارب پتی شخصیات اور ہالی ووڈ ستاروں نے شرکت کی تھی جن میں بل گیٹس، مارک زکربرگ اور گلوکارہ ریحانہ بھی شامل تھے۔
انڈیا میں امبانی خاندان اپنی شان و شوکت اور عظیم مہمان نوازی کے لیے جانا جاتا ہے۔ تاہم لندن کے سٹوک پارک میں ہونے والی شادی کی تقریب کے بارے میں ابھی زیادہ تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔
کہا یہ جا رہا ہے کہ ابتدائی طور پر شادی کے لیے مہمانوں کی فہرست میں شاہ رخ خان، سلمان خان، بچن خاندان، رنویر سنگھ، دیپیکا پڈوکون، ویرات-انوشکا، رنبیر-عالیہ، وکی-کترینہ سمیت بہت سے لوگوں کے نام شامل ہیں۔

شیئر: