صحراء میں لاپتہ ہونے والے فلپائنی اور نیپالی کی لاشیں برآمد
ریاض: صحراء میں گم ہونے والے فلپائنی اور نیپالی تارکین مردہ حالت میں پائے گئے۔ انہیں تلاش کرنے والی ٹیم کے اہلکار وں نے جب فلپائنی شہری کو تلاش کیا تو اس وقت وہ زندہ تھا تاہم چند منٹ کے بعد اس کا انتقال ہوگیا۔ تلاش کرنے والی ٹیم میں 31افرد شامل تھے۔ فلپائنی جس جگہ دم توڑ گیا تھا وہاں ہائی وے 2کلو میٹر کی دوری پر واقع ہے جبکہ نیپالی شاہراہ سے 6کلو میٹر دور مردہ پالیا گیا۔دونوں کی تلاش کا کام اتوار اور پیر کی د رمیانی شب رات 12بجے شروع ہوا اور منگل کو صبح 8بجکر20منٹ پر ختم ہوگیا۔