وزیراعلٰی پنجاب مریم نواز شریف کے پولیس یونیفارم پہننے پر تنقید پر پنجاب پولیس نے کہا ہے کہ وزیراعلٰی پنجاب اور گورنر پنجاب پولیس کی یونیفارم قانونی طور پر پہن سکتے ہیں۔
جمعرات کو پنجاب پولیس کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری کردہ بیان کے مطابق وزیراعلٰی پنجاب اور گورنر پنجاب پولیس کے یونیفارم پہننے کے حوالے سے پولیس رولز میں ترمیم کی گئی تھی۔
پولیس رولز کے آرٹیکل 27 رولز 4.2 کے مطابق وزیراعلٰی پنجاب خاص مواقع پر پولیس کی یونیفارم پہن سکتے ہیں۔ وزیراعلٰی اور گورنر پنجاب پاوسنگ آوٹ پڑیڈ، پولیس دربار، پولیس دفاتر کے دورے پر پولیس کی حوصلہ افزائی کے لیے پولیس یونفیارم پہن سکتے ہیں۔
As per the 'Punjab Police Dress Regulations', the CM of Punjab, Maryam Nawaz Sharif, is entitled to wear the police uniform. This has been widely celebrated by the police personnel, who view it as a commendable show of solidarity. The Central Police Office has received hundreds… pic.twitter.com/GFtXBNSuZo
— Punjab Police Official (@OfficialDPRPP) April 25, 2024
مزید پڑھیں
رولز میں کہا گیا ہے کہ وزیراعلٰی پنجاب اور گورنر پنجاب پولیس یونفیارم پر سی ایم اور گورنر پنجاب کے نام کی پلیٹ لگائیں گے۔
خیال رہے کہ مریم نواز نے جمعرات کی صبح لاہور میں پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ کی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت کی جہاں وہ پولیس کی وردی پہنے نظر آئیں۔
وزیراعلٰی پنجاب کے پولیس یونیفارم پہننے پر جہاں سوشل میڈیا پر انہیں سراہا گیا وہیں ان پر کافی تنقید بھی ہوئی۔ مگر بات خالی تنقید تک ہی نہ رہی بلکہ ان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے لیے سیشن کورٹ لاہور میں درخواست دائر کر دی گئی۔
سیشن کورٹ میں درخواست آفتاب باجوہ ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر کی گئی جس میں مؤقف اپنایا گیا کہ مریم نواز نے پولیس آفیشل کی وردی پہنی، قانون کے مطابق کوئی بھی شخص ریاستی اداروں کے اہلکاروں کے لیے مخصوص وردی نہیں پہن سکتا۔
درخواست گزار نے مزید کہا کہ پولیس کو مریم نواز کے خلاف درخواست دی مگر کارروائی نہیں ہوئی۔ انہوں نے استدعا کی کہ عدالت پولیس کی وردی پہننے پر مریم نواز کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے۔
مریم نواز کا خطاب
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور میں پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب میں کہا کہ ان کے لیے وزیراعلٰی بننا آسان نہیں تھا، انہیں آگ کا دریا عبور کر کے یہاں تک پہنچنا پڑا اور تین بار وزیر اعظم رہنے والے نواز شریف کی بیٹی ہونے کے باوجود انہیں خود کو ثابت کرنا پڑا۔
![](/sites/default/files/pictures/April/42951/2024/2614ccee-6aaf-498c-a280-e0f932f268a9.jpg)