Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں جمعے کو سونے کے نرخ کیا رہے؟

21 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 245.97 ریال رہی (فوٹو: عاجل)
سعودی گولڈ مارکیٹ میں جمعہ 26 اپریل 2024 کو کاروبار کے آغاز پر سونے کے نرخوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔
عاجل ویب کے مطابق مملکت میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والے 21 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 245.97 ریال رہی۔
جمعرات کو کاروبار کے اختتام  پر21 قیراط ایک گرام سونے کے نرخ 244.34 ریال ریکارڈ کیے گئے تھے۔
24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 281.10 ریال، 22 قیراط ایک گرام 257.49 اور18 قیراط 210.83 ریال رہی ہے۔
مملکت میں ایک کلو گرام سونا 282,248 ریال میں دستیاب رہا۔

شیئر: