قطر ہیلیم فیکٹریاں بند کرنے پر مجبور
انقرہ ..... قطر نے دہشتگرد تنظیموں کی سرپرستی کے باعث عرب ممالک کے اقتصادی بائیکاٹ سے متاثر ہوکر ہیلیم فیکٹریاں بند کردیں۔قطر پوری دنیا میں ہیلیم پیدا کرنے والا دوسرا بڑا ملک مانا جاتا ہے۔ امریکہ پہلے نمبر پر ہے۔ وہ سالانہ 1.96عرب مکعب فٹ ہیلیم گیس تیار کررہا ہے۔ یہ میزائل چھوڑنے کیلئے ایندھن کے کام میں آتی ہے۔ علاوہ ازیں اسپتالوں میں مقناطیسی آلات چلانے کیلئے بھی یہی گیس استعمال کی جاتی ہے۔