Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب اور یورپی یونین توانائی کے شعبے میں تعاون پر متفق

  اس حوالے سے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کرنے پر اتفاق کیا گیا (فوٹو: اخبار24)
سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان سے اتوار کو ریاض میں عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس کے دوران یورپی یونین کی انرجی کمشنر کیڈر سمپسن نے ملاقات کی ہے۔
اخبار24 کے مطابق ملاقات میں توانائی اور کلین ٹیکنالوجی کے شعبے میں تعاون کے امکانات پر تبادلہ خیال اور چند ماہ کے دوران  اس حوالے سے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
ملاقات میں قابل تجدید توانائی میں سرمایہ کاری کی رفتار تیز کرنے، الیکڑانک کنیکٹیویٹی میں تعاون اور قابل تجدید توانائی کے ذرائع کو ڈیمانڈ منیجمنٹ، سمارٹ گرڈز اور نیٹ ورک لچک کے ذریعے بجلی کے نیٹ ورکس میں ضم کرنے کےعزم کی تجدید کی گئی۔
ہائیڈروجن اور کلین ٹیکنالوجی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

شیئر: