معروف شاعر، ادیب، مصنف اور نقاد شہزادہ بدر بن عبد المحسن 75 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق شہزادہ بدر بن عبد المحسن دو اپریل 1949 کو ریاض میں پیدا ہوئے۔
شہزادہ بدر بن عبد المحسن جزیرہ عرب کے جدید شعرا میں مانے جاتے ہیں۔ انہوں نے شعر وادب کے حوالے سے اعلیٰ خدمات انجام دی ہیں اور کئی تصانیف چھوڑی ہیں۔
ان کی خدمات کے اعتراف میں خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے انہیں 2019 میں شاہ عبد العزیز کا تمغہ نوازا تھا۔