Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

القنفذہ میں مینگو فیسٹول منگل سے شروع ہوگا

’القنفذہ میں آم کے 5 لاکھ سے زیادہ درخت ہیں جن کی سالانہ پیداوار 45 ہزار ٹن ہے‘ ( فوٹو: سبق)
گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ خالد الفیصل کی سرپرستی میں القنفذہ میں مینگو فیسٹول کا آغاز منگل 14 مئی سے ہوگا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق مینگو فیسٹول 5 تک جاری رہے گا جہاں علاقے کی تازہ پیدوار کی نمائش ہوگی۔
واضح رہے کہ القنفذہ میں ملک کے بہترین آموں کی پیداوار سے مشہور ہے جہاں آموں کے 3 ہزار باغات موجود ہیں۔
القنفذہ میں آم کے 5 لاکھ سے زیادہ درخت ہیں جن کی سالانہ پیداوار 45 ہزار ٹن ہے۔
خیال رہے کہ آموں کی پیدوار میں القنفذہ سرفہرست ہے جہاں ایک ہی کمشنری اتنی بڑی تعداد میں آم کے درخت ہیں جبکہ جازان ریجن بھی آموں سے مشہور ہے تاہم جازان کی متعدد کمشنریوں میں آم کے باغات ہیں۔
القنفذہ میں پہلی مرتبہ 50 سال پہلے آموں کے درخت لگائے گئے تھے۔اب تک یہاں 12 فیسٹول ہوچکے ہیں ۔
وزارت زراعت کی نگرانی میں منعقد ہونے والے یہ فیسٹول ایک طرف مزارعین کی مدد کے لیے ہے تو دوسری طرف ملک کے علاوہ علاقے میں یہاں کے آموں کو متعارف کرانے کے لیے ہوتے ہیں۔

شیئر: