شہزادہ سلطان بن محمد کی والدہ انتقال کرگئیں
’نماز جنازہ آج جامع مسجد کنگ خالد میں عصر کے بعد ادا کی جائے گی‘ ( فوٹو: سبق)
شہزادہ سلطان بن محمد بن عبد العزیز آل سعود کی والدہ انتقال کرگئی ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ایوان شاہی نے وفات کا اعلان کیا ہے۔
ایوان شاہی نے شہزادہ سلطان بن محمد بن عبد العزیز سے دلی تعزیت کرتے ہوئے متوفیہ کے لیے رحمت و مغفرت اور جنت کے اعلی مقام کی دعا کی ہے۔
ایوان شاہی نے کہا ہے کہ ’متوفیہ کی نماز جنازہ آج جمعرات کو عصر کی نماز کے بعد ریاض کی کنگ خالد جامع مسجد میں ادا کی جائے گی‘۔