سعودی عرب کی امدادی ایجنسی شاہ سلمان مرکز برائے امداد وانسانی خدمات نے سری لنکا کے قصبے کٹانکوڈی میں جاری اپنی مہم میں آنکھوں کے 200 آپریشن کیے ہیں۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق نابینا پن کے خاتمے کے لیے سعودی نور رضاکار پروگرام کے عملے نے اب تک دو ہزار افراد کا معائنہ بھی کیا ہے۔
یہ رضاکارانہ مہم انٹرنیشنل سائٹ فاؤنڈیشن کے تعاون سے چار مئی کو شروع ہوئی اور گیارہ مئی کو اختتام پذیر ہوگی۔
یہ مشن دنیا کے کئی ممالک میں جاری شاہ سلمان مرکز کی امدادی کوششوں کا حصہ ہے۔