Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سلامتی کونسل فلسطینی عوام کے انسانی اور قانونی حقوق کی حمایت کرے: رابطہ

قرارداد کے حق میں ووٹ دینے والے ممالک کے اس فیصلے کو سراہا ہے(فوٹو: ایس پی اے)
رابطہ عالم اسلامی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی جانب سے بھاری اکثریت کےساتھ اس قرارداد کی منظوری کا خیر مقدم کیا ہے جس میں یہ تسلیم کیا گیا ہے کہ ریاست فلسطین اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 4 کے مطابق مکمل رکنیت کی اہل ہے۔
ایس پی اے کے مطابق جنرل سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علما کونسل شیخ ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسی کہا کہ’ یہ قرارداد دوریاستی حل کے فریم کے اندر فلسطینی عوام کے آزاد ریاست کے قیام کے حق پر بین الاقوامی اتفاق رائے کی واضح عکاسی کرتی ہے‘۔
انہوں نے قرارداد کے حق میں ووٹ دینے والے ممالک کے اس فیصلے کو سراہا۔
 ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسی  نے سلامتی کونسل کے رکن ممالک سے مطالبہ کیا کہ’ وہ اپنی تاریخی ذمہ داری کو پوری کرتے ہوئے فلسطینی عوام کے انسانی اور قانونی حقوق کی سپورٹ کریں‘۔ 
یاد رہے کہ 193 رکنی جنرل اسمبلی میں 143 ممالک نے قرارداد کے حق میں ووٹ دیا جبکہ امریکہ اور اسرائیل سمیت 9 ممالک نے قرارداد کی مخالفت کی، 25 ممالک نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔
اس ووٹنگ کے بعد فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت تو نہیں ملی تاہم فلسطین کو اقوام متحدہ کا مستقل رکن بننے کا اہل تسلیم کیا گیا ہے۔
اقوام متحدہ کا چارٹر اسے اضافی حقوق اور فوائد فراہم کرتا ہے اور سلامتی کونسل کو اس مسئلے پر مثبت طور پر دوبارہ غور کرنے کی سفارش کرتا ہے۔ 

شیئر: