Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فلسطین کی مدد کے لیے 700 ملین ریال کے عطیات دیئے ہیں: ولی عہد

’سعودی عرب نے عرب ممالک کے مسائل کے حل کو ہمیشہ اولین ترجیح قرار دیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے عرب ممالک کے مسائل کے حل کو ہمیشہ اولین ترجیح قرار دیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ ’سعودی عرب مشترکہ عرب کوششوں پر یقین رکھتا ہے‘۔
وہ منامہ میں عرب سربراہ کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔
انہوں  نے کہا ہے کہ ’سعودی عرب نے عوامی عطیات مہم کے تحت فلسطین کے لیے 700 ملین ریال کی امداد کے علاوہ فضائی اور بحری پل قائم کئے ہیں‘۔
ولی عہد نے کہا ہے کہ ’اسرائیلی جارحیت کے خاتمہ اور فلسطینی مسئلے کے حل کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھنی چاہئیں‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’سعودی عرب خطے کی امن وسلامتی کے لیے کوشاں ہے اور تمام نزاعات پر پر امن طریقے سے حل کرنے کا داعی ہے‘۔
’اسی ضمن میں ہم یمن میں نزاع کے خاتمے کے لیے سیاسی حل کے خواہاں ہیں اور متحارب گروپوں کو مذاکرات کی میز پر بلاتے ہیں‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’بحیرہ احمر میں محفوظ تجارتی گزرگاہ عالمی ضرورت ہے جس کی سلامتی کو یقینی بنانے کی دعوت دیتے ہیں‘۔

 

شیئر: