الخبر: مقامی پیداوار سے متعلق ’ کسانوں کی منڈی‘ کی نمائش
الخبر: مقامی پیداوار سے متعلق ’ کسانوں کی منڈی‘ کی نمائش
جمعرات 16 مئی 2024 20:05
نمائش میں مقامی اجزاء سے تیارکردہ پکوان اور مشروب پیش کئے جائیں گے۔ فائل فوٹو گیٹی امیجز
سعودی عرب کے مشرقی شہر الخبر کے واٹر فرنٹ پر مقامی طور پر پیدا ہونے والی فصلوں اور پکوان کی نمائش ’ کسانوں کی منڈی‘ 16 سے 18 مئی تک منعقد ہو گی۔
سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی واس کے مطابق اس نمائش کا مقصد علاقے سے زرعی پیداوار اور پکوان کے ذائقوں کو اجاگر کرنے کے لیے مقامی کسانوں اور باورچیوں کی مدد کرنا ہے۔
’ کسانوں کی منڈی‘ نمائش میں کھجور، لیموں، سبزیوں اور پھلوں کی وسیع اقسام دستیاب ہوں گی۔
نمائش کے مقام پر خصوصی طور پر مقامی پیداوار کو نمایاں کرنے والے سٹالز پر ریجن کے بہترین اجزاء سے تیار کردہ پکوان اور مشروبات پیش کئے جائیں گے۔
نمائش میں بچوں کے لیے لائیو میوزیکل پرفارمنس اور مختلف دلچسپ سرگرمیوں کا انعقاد بھی شامل ہے۔
سعودی وزارت ماحولیات، پانی و زراعت اور مشرقی ریجن کی بلدیہ کے اشتراک سے’ کسانوں کی منڈی‘ نمائش کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔
نمائش میں مقامی طور پر پیدا کی جانے والی مصنوعات کو فروغ دینے کے لیے مارکیٹ کو وسعت دی جا رہی ہے۔
’ کسانوں کی منڈی‘ نمائش میں موجود اشیاء کی کسان سے صارفین تک براہ راست فروخت کی سہولت کا مقصد مقامی سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے۔
سعودی عرب کی مزید خبروں کے لیے واٹس ایپ گروپ جوائن کریں