Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قطری میڈیا کے سعودی علماء پر رکیک حملے گھٹیاپن ہیں،پاکستان علماء کونسل

لاہور۔۔۔۔۔پاکستان علماء کونسل نے واضح کیا ہے کہ قطری میڈیا سعودی عرب کے ممتاز علماء پر رکیک حملے کر کے گھٹیا پن کا مظاہرہ کر رہا ہے۔سعودی علماء کے خلاف ہرزہ سرائی ،فراست ، معقولیت اور اخلاقی تقاضوں کے سراسر منافی ہے ۔ پاکستان علماء کونسل نے آرزو ظاہر کی کہ قطر کے علماء اور اصحاب فراست قطری میڈیا کو مذہبی رہنمائوں کیخلاف فضول گوئی سے روکیں ۔ علماء کے خلاف بدکلامی سے یہ پیغام جائے گا کہ اگر قطری میڈیا مسلم علماء کے خلاف اس قسم کی گھٹیا باتیں کر رہا ہے تو وہ اغیار کی بابت کیا کچھ نہیں کہے گا ۔ پاکستان علماء کونسل کے سربراہ مولانا طاہر اشرفی نے توجہ دلائی کہ سیاسی اور غیر سیاسی اختلاف کسی کا بھی کسی سے ہو سکتا ہے لیکن علماء پر رکیک حملے ناقابل برداشت ہیں ۔ یہ اسلامی تعلیم کے سراسر خلاف ہیں ۔ جو کچھ ہو رہا ہے وہ انوکھی بات ہے ۔ پاکستان علماء کونسل نے قطری علماء سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے میڈیا پر نکیر کریں اور اس کی پروپیگنڈہ مہم کو مسترد کریں ۔ سعودی عرب کے ممتاز علماء پوری امت کا قابل فخر سرمایہ ہیں ۔ انہوں نے توجہ دلائی کہ پاکستانی علماء امیر قطر سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ جی سی سی میں واپس اور اسلامی جذبے سے آزاد کسی بھی پارٹی کو اپنے یہاں قیام سے روکیں ۔غیر متوازن جماعتوں کیلئے اپنے ملک کے دروازیں بند کریں ۔ اشرفی نے کہا کہ قطری میڈیا نے سعودی علماء کے خلاف جو زبان استعمال کی ہے وہ ناقابل برداشت ہے ۔ کوئی بھی مسلمان اپنے علماء کے خلاف اس قسم کی زبان استعمال نہیں کر سکتا ۔ انہوں نے کہا کہ مکالمہ کے حامی ہیں البتہ قطری میڈیا کی گراوٹ کو مسترد کرتے ہیں ۔

شیئر: