ریاض۔۔۔۔ریاض پولیس کے ترجمان نے واضح کیا ہے کہ 15رمضان المبارک کو جنوبی ریاض کی ایک کمپنی کے احاطے میں ویتنامی کارکنان کے درمیان ہونیوالے جھگڑے میں ویتنامی کی ہلاکت کی گتھی سلجھ گئی۔ تفصیلات کے مطابق ویتنامی کارکنان میں جھگڑا ہوگیا تھا۔ انہی میں سے ایک کارکن نے عقب سے دھار دار آلے سے حملہ کرکے اپنے ساتھی کو ہلاک کردیا تھا۔ کارکن واردات کرکے فرار ہوگیا تھا۔ وہ عمر کے تیسرے عشرے میں ہے۔ پولیس نے پناہ گاہ تلاش کرکے اسے گرفتار کرلیا۔جھگڑے کے وقت ویتنام کے کارکنان شراب کے نشے میں تھے۔ ان کے یہاں سے دیسی شراب کی 18بوتلیں بھی برآمد ہوئی ہیں۔