Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ا مریکی جنگی جہاز قطر پہنچ گئے، بحری مشقوں میں شرکت کرینگے

ریاض ۔۔۔۔ قطر کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ امریکی بحریہ کے 2جنگی جہاز قطر کی حمد انٹرنیشنل بندرگاہ پر لنگر انداز ہو گئے۔قطر نے دعویٰ کیا کہ یہ جنگی جہاز امریکی قطری بحری مشقوں میں شرکت کریں گے ۔ یہ واضح نہیں کہ ان جنگی جہازوں کا نام کیا ہے اور مشقیں کس انداز کی ہونگی ۔ آیا پہلے سے مقررہ پروگرام کا حصہ ہیں یا خطے میں رونما ہونیوالی تبدیلی کے زیر اثر کی جا رہی ہے ۔ قطر نے یہ اعلان ترک فوجی وفد کے دوحہ پہنچنے کے چند دن بعد کیا ہے۔ قطر میں امریکہ کا سب سے بڑا غیر ملکی فوجی اڈا (العدید ) موجود ہے اس میں ہزاروں امریکی فوجی تعینات ہیں اور دسیوں طیارے بھی موجود ہیں ۔

شیئر: