Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

زیادتی کا جواب دینگے ، جن مورچہ

کولکتہ۔۔۔۔۔گورکھا جن مکتی مورچہ کے رہنما ویمل گورنگ نے جمعہ کو مغربی بنگال پولیس اور وزیر اعلیٰ ممتابنرجی حکومت پر الزام لگایا کہ اس نے میرے گھر اور پارٹی دفتر پر غیر قانونی چھاپے مارے۔انہوں نے کہا کہ اس قسم کے چھاپے جمہوریت کیلئے انتہائی خطرناک ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ترنمول کانگریس کے عہدیدار پولیس اور انتظامیہ کی مدد سے میرے گھر میں داخل ہوئے ، یہ انتہائی خطرناک سیاسی کھیل ہے۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ حتمی جدوجہد میں متحد ہوجائیں ۔میرے پارٹی ارکان اور دوسری پارٹیاں اس ظلم اور زیادتی کا جواب دینگی۔

شیئر: