Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نائب وزیر اعلیٰ دہلی سے سی بی آئی کی پوچھ گچھ

نئی دہلی۔۔۔۔آپ پارٹی کے وزیر منیش سیسودیا سے سی بی آئی نے جمعہ کو کرپشن الزام میں پوچھ گچھ کی۔ سی بی آئی ٹیم ان کی رہائش پر پہنچی تھی۔ سی بی آئی نے وضاحت کی کہ منیش کے گھر پر چھاپہ مارا گیا اور نہ تلاشی لی گئی۔ہمارے وہاں جانے کا مقصد تحقیقات سے متعلق چند امور پر وضاحت مانگنی تھی۔سی بی آئی نے جنوری میں دہلی کے نائب وزیر اعلیٰ منیش سیسودیا اور دیگر کے بارے میں ابتدائی تحقیقات کی تھی۔

شیئر: