Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان کو سینیگال کے صدر کا تحریری مکتوب موصول

نائب وزیر خارجہ نے مملکت میں سینیگال کے سفیر سے مکتوب وصول کیا( فوٹو: ایس پی اے)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو اتوار کو سینیگال کے صدر کا دونوں ملکوں کے دوطرفہ تعلقات کے حوالے سے ایک تحریری مکتوب موصول ہوا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کی نیابت کرتے ہوئے نائب وزیر خارجہ انجینیئر ولید الخریجی نے ریاض میں وزارت کے ہیڈ کواٹر میں سینیگال کے سفیر سے تحریری مکتوب وصول کیا۔
ملاقات کے دوران دونوں ملکوں کے دوطرفہ تعلقات، انہیں تمام شعبوں میں مضبوط بنانے اور ترقی دینے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔
علاوہ ازیں مشترکہ دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

شیئر: