شامی عازمین حج کا پہلا گروپ منگل کو مکہ مکرمہ پہنچا ہے۔ گروپ میں تقریبا 200 عازمین شامل ہیں۔
سرکاری خر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق وزارت حج کی لائسنس ہولڈر اور عازمین حج کو خدمات فراہم کرنے والی رواف مینا کمپنی شامی عازمین کی آمد ورفت اور مناسک حج مکمل ہونے تک بہرتین خدمات کی فراہمی کے لیے کام کررہی ہے۔
سعودی محکمہ پاسپورٹ کے مطابق اس سال اب تک پانچ لاکھ 32 ہزار 985 عازمین سعودی عرب پہنچ چکے ہیں۔
اخبار 24 کے مطبق بارہ سال بعد دمشق سے پہلی حج پرواز جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئر پورٹ پہنچی ہے۔
شامی عازمین نے سفرحج کو آسان اور محفوظ بنانے کے لیے فراہم کی جانے والی خدمات اور سہولتوں پر سعودی حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے۔