Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سنگاپور ایئرلائنز کی پرواز کا توازن بگڑنے کی وجہ ’کشش ثقل میں تبدیلی‘

فلائٹSQ321 کی بلندی 4.6 سیکنڈ میں 178 فٹ(54 میٹر) کم ہوئی۔ فوٹو روئٹرز
سنگاپور ایئر لائنز کی فلائٹ ایس کیو 321 کی گذشتہ ہفتے لندن سے سنگاپور آتے ہوئے فضا میں توازن بگڑنے کے بعد ہنگامی لینڈنگ کی تحقیقات کے ابتدائی نتائج سامنے آ گئے ہیں۔
خیبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق بوئنگ ای آر 777-300 طیارے کے کشش ثقل کی قوت میں تبدیلی کے باعث اچانک 54 میٹر نیچے آنے سے ایک مسافر دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے تھے۔
سنگاپور کی وزارت ٹرانسپورٹ نے بدھ کو بتایا ہے کہ طیارے کو میانمار کے اوپر دوران پرواز اچانک نازک صورتحال کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد فلائٹ کو بینکاک ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرائی گئی، مزید تحقیقات جاری ہیں۔
بوئنگ 777-300ER  کی اس پرواز میں 211 مسافر اور عملے کے 18 افراد سوار تھے۔ طیارہ اچانک نیچے آنے سے کئی مسافر چھت اور سامان کے کیبن سے ٹکرا کر زخمی ہوئے۔
وزارت نے سنگاپور کے ٹرانسپورٹ سیفٹی انویسٹی گیشن بیورو کی ایک رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے ’کشش ثقل میں اچانک قوت آ جانے سے جہاز تیزی سے نیچے آیا اور توازن برقرار نہ رکھنے کے باعث ہچکولے کھانے لگا جس کے باعث وہ مسافر جو سیٹ بیلٹ نہیں لگائے ہوئے تھے، اپنی نشستوں سے اچھل گئے اور کیبن کا سامان بکھر گیا۔

ہنگامی صورتحال میں پائلٹ نے سیٹ بیلٹ باندھنے کا اعلان کیا تھا۔ فوٹو روئٹرز

دوران پرواز 4.6 سیکنڈ میں کشش ثقل 1.5G منفی سے 1.5G مثبت میں بدل گئی اور اسی لمحے جہاز کی بلندی میں 178 فٹ(54 میٹر) کمی ہوئی اور طیارہ تیزی سے 37,362 فٹ کی بلندی سے 37,184 فٹ کی پوزیشن پر آ گیا۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ طیارے کی ہنگامی صورتحال کے دوران پائلٹ نے فوری طور پر سیٹ بیلٹ  کا نشان آن کر کے بیلٹ باندھنے کا اعلان کر دیا تھا۔

شیئر: