سعودی عرب کے الباحہ ریجن وادی ثراد میں ایک اونٹنی کو ڈوبنے سے بچانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔
سعودی شہری ابو دالخلیل الزلفاوی نے الباحہ ریجن میں سفر کے دوران ایک اونٹنی کو وادی ثراد میں ایک ندی کے کنارے جھاڑیوں میں پھنسے دیکھا۔
العربیہ کے مطابق اوٹنی کو بچانے کےلیے وادی کو عبور کیا اور اس کے کنارے جھاڑیوں کی بڑی شاخوں کو ہٹانے کی کوشش کی جہاں اوٹنی پھنسی ہوئی تھی۔
سعودی شہری نے اپنی گاڑی کے ذریعے جھاڑیوں کو رسی سے باندھ کر پیچھے کی طرف کھینچا اور اوٹنی کو نکالنے میں کامیاب رہے۔
ابو دالخلیل الزلفاوی نے ریسکیو مشن کی وڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی جسے سراہا جا رہا ہے۔
واضح رہے اونٹ جسے صحرائی جہاز بھی کہا جاتا ہے عرب باشندوں اور یہاں کی سرزمین کی بقا اور نقل و حمل کے ساتھ ساتھ خوراک کا ذریعہ رہے۔
اس کے علاوہ جنگوں اور شکار کی مہموں میں بھی ان سے کام لیا جاتا رہا ہے۔
اونٹ سعودیوں کے لیے بالخصوص اور عرب خطے میں بسنے والے عوام کے لیے بالعموم ایک طویل اور شاندار تاریخ رکھتے ہیں۔
عرب خطے میں اونٹوں کے چرواہے اور اسے پالنے والے ثقافتی اور روایتی طور پر اپنا شجرہ نصب رکھتے ہیں۔