Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں مئی کے لیے پٹرول مہنگا، نئے نرخوں کا اعلان

 پٹرول سپر 98 مئی میں 3.34 درہم فی لٹر ملے گا۔ (فوٹو: امارات الیوم)
متحدہ عرب امارات میں منگل 30 اپریل کو مئی 2024 کے لیے پٹرول کے نرخوں میں اضافہ جبکہ ڈیزل کی قیمت میں معمولی کمی کی گئی ہے۔ 
فیول پرائس کمیٹی کے مطابق ’نئی قیمتوں کا اطلاق یکم مئی سے ہوگا۔‘
 پٹرول سپر 98 مئی میں 3.34 درہم فی لٹر ملے گا۔ اپریل میں اس کی قیمت 3.15 درہم فی لٹر تھی۔
 سپیشل 95 جو اپریل میں 3.03 درہم فی لٹر دستیاب تھا، اس کی نئی قیمت 3.22 درہم فی لٹر مقرر کی گئی ہے۔
ای پلس 91 اضافے کے بعد اب 3.15 فی لٹر میں دستیاب ہوگا۔ اپریل میں 2.96 درہم فی لٹر فروخت کیا جارہا تھا۔
 ڈیزل کی نئی قیمت 3.07 درہم فی لٹر ہوگی۔ ڈیزل کی قیمت اپریل میں 3.09 درہم فی لٹر مقرر تھی۔

شیئر: