Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

النصر کو کنگز کپ کے فائنل میں الہلال سے شکست، رونالڈو رو پڑے

النصر کے پرتگالی سٹار کا سیزن روتے ہوئے اختتام پذیر ہوا۔
جدہ کے کنگ عبداللہ سپورٹس سٹی سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے فائنل میں الہلال نے النصر کو پنالٹی شوٹ آوٹ پر شکست دے کر کنگز کپ جیت لیا۔
النصر کے پرتگالی سٹار کرسٹینا رونالڈو کا سیزن روتے ہوئے اختتام پذیر ہوا۔
عرب نیوز کے مطابق کنگز کپ کا فائنل 1-1 سے برابری پر ختم ہوا تاہم الہلال نے النصر کو پنالٹی شوٹ آوٹ پر 4-5 شکست دے لیگ اور کپ ڈبل مکمل کیا۔
الہلال کے گول کیپر یاسین بونو میچ کے ہیرو تھے جنہوں نے دو گول بچائے۔
یاد رہے کہ فُٹ بال کی تاریخ میں ورلڈکپ کے سیمی فائنلز میں پہنچنے والی پہلی افریقی ٹیم مراکش کے گول کیپر یاسین بونو نے الہلال میں شمولیت اختیار تھی۔
مراکش کے 32 سالہ فُٹ بالر 2026 تک الہلال کا حصہ رہیں گے۔ یاسین بونو اس سے قبل ہسپانوی کلب سیویلا کے لیے کھیل رہے تھے۔

شیئر: