Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دمام سے نجف کےلیے پہلی براہ راست پرواز، مسافروں کا خیرمقدم

سعودی سفیر بھی مسافروں کے خیرمقدم کے لیے موجود تھے۔ (فائل فوٹو: سبق)
سعودی عرب کے شہر دمام اور عراق کے شہر نجف کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغاز ہوگیا۔
دمام سے پہلی پرواز سنیچر کو نجف پہنچی توعراقی حکام نے مسافروں کا خیرمقدم کیا۔
عراق میں سعودی سفیر عبدالعزیز الشمری بھی مسافروں کے خیرمقدم کے لیے موجود تھے۔
دمام اور نجف کے درمیان ہفتے میں تین پروازیں چلائی جا ئیں گی۔ اس سے پہلے بغداد اور اربیل کے لیے براہ راست پروازوں کا آغاز ہوا تھا۔
عراق میں سعودی سفیر نے العربیہ کو بتایا ’دمام سے نجف براہ راست پروازوں کے آغاز کے بعد نجف سے جدہ اور مدینہ منورہ کےلیے اضافی پروازیں چلائی جائیں گی تاکہ عراقی شہریوں کو سعودی عرب آمد میں آسانی ہو سکے‘۔
ان کا کہنا تھا ’سعودی وزارت سرمایہ کاری بغداد اور نجف میں مشترکہ شراکت داری اور کاروباری مواقع کا جائزہ لے رہی ہے تاکہ سعودی سرمایہ کاریوں کو عراق میں سرمایہ کاری کی ترغیب دی جا سکے‘۔
’تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے نجف سے سعودی عرب کے لیے ایک سپیشل ٹریڈ روٹ کھولنے کے لیے بھی بات چیت جاری ہے‘۔

شیئر: