Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شنگھائی سے چائنا ایسٹرن ایئر لائنز کی پہلی پرواز ریاض پہنچ گئی

طیارے کی آمد پر واٹر کین کے ذریعے سلامی دی گئی۔ (فوٹو ایس پی اے)
ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اتوار کو چائنا ایسٹرن ایئرلائن کی پہلی پرواز پہنچی ہے۔
 لینڈنگ پر طیارے کا استقبال واٹر کین کے ذریعے کیا گیا۔
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق چائنا ایسٹرن ایئرلائنز کی ہفتے میں 3 پروازیں ریاض سے شنگھائی کے درمیان چلیں گی۔
 پہلی پرواز کے مسافروں کے استقبال کے لیے جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن، ایئرکنیکٹیویٹی پروگرام، سعودی ٹورازم اتھارٹی، مطارات الریاض، چینی ایئرلائن اور اعلی عہدیدار موجود تھے۔

چین اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات میں مزید اضافہ ہوگا۔ (فوٹو ایس پی اے)

 شنگھائی سے آنے والے مسافروں کا ریاض ایئرپورٹ پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا۔
مطارات الریاض کمپنی کے سی ای او ایمن بن عبدالعزیز ابو عباۃ نے توقع ظاہر کی کہ  چین اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات میں مزید اضافہ ہوگا اور چینی سیاح مملکت آئیں گے۔
 جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن کے صدر عبدالعزیز بن عبداللہ الدعیلج کے چین کے دورے کے نتیجے میں ایئرلائنز کی آج پہلی ابتدا ہے۔

چین اس وقت سب سے اہم بین الاقوامی مارکیٹ ہے۔ (فوٹو ایس پی اے)

 چائنا ایسٹرن ایئرلائنز شنگھائی کے پوڈونگ انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے ریاض کے کنگ خالد ایئرپورٹ کے لیے ہفتے میں تین پروازیں چلائے گی۔ اس روٹ سے سالانہ نشستوں کی گنجائش بڑھانے میں مدد ملے گی۔ ابتدائی طور پر چین سے سعودی عرب 35880 مسافر آئیں گے۔
ایئر کنیکٹیویٹی  پروگرام کے سی ای او ماجد خان نے وضاحت کی شنگھائی اور ریاض کو ملانے کے لیے ایک نیا راستہ کھل گیا ہے۔
سعودی ٹورازام اتھارٹی کے سی ای او اور بورڈ  آف ڈائریکٹرز کے ممبر فہد حمید الدین نے کہا کہ چین اس وقت سب سے اہم بین الاقوامی مارکیٹ ہے۔

چائنا ایسٹرن ایئرلائنز 1957 میں قائم ہوئی تھی۔ (فوٹو ایس پی اے)

علاوہ ازی چائنا ایسٹرن ایئرلائنز کا کہنا ہے شنگھائی، ریاض پروازوں کے ٹکٹ فروخت کے لیے دستیاب ہیں۔  ایئرلائن کی آفیشنل ویب سائٹ یا ایپ پر لاگ ان ہوکر تمام تفصیلات حاصل کی جاسکتی ہیں۔
ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے گزشتہ سال ’ویلکم چائنیز‘ سرٹیفکیٹ حاصل کیا تھا۔ یہ سرٹیفکیٹ حاصل کرنے والا مشرق وسطی کا پہلا ایئرپورٹ ہے جو بنیادی طور پر چینی سیاحوں کو فراہم کردہ معیار اور سفری خدمات پر مبنی ہے۔ جن میں چینی زبان میں رہنما بورڈ شامل ہیں۔
واضح رہے چائنا ایسٹرن ایئرلائنز چین کی سب سے بڑی ایئرلائنز میں سے ایک ہے, یہ 1957 میں قائم ہوئی تھی۔ یہ کمپنی شنگھائی اور ہانگ کانگ سٹاک ایکسچینج میں رجسٹرڈ ہے اور اس کے بیڑے میں 800 طیارے ہیں۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: