Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کیا کوئٹہ سے اسلام آباد آتے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان کے طیارے کے انجن میں آگ لگی؟

پائلٹ نے مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے جہاز کو بحفاظت اسلام آباد ایئرپورٹ پر اتار لیا۔ (فوٹو: بلوچستان حکومت)
وزیر اعلیٰ بلو چستان کا طیارہ مبینہ طور پر کوئٹہ سے اسلام آباد آتے ہوئے حادثے سے بال بال بچ گیا۔
ذرائع کے مطابق سنیچر کو وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی کوئٹہ سے اسلام آباد آرہے تھے جب طیارے کے ایک انجن میں مبینہ طور پر آگ لگی۔
پائلٹ نے مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے جہاز کو بحفاظت اسلام آباد ایئرپورٹ پر اتار لیا۔
تاہم بلوچستان حکومت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ طیارے کے انجن میں آگ نہیں لگی بلکہ ایک انجن کا فائر الارم بج گیا تھا۔
ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند کا کہنا ہے کہ  وزیر اعلیٰ بلوچستان کے جہاز نے ہنگامی لینڈنگ نہیں کی۔
ان کے مطابق وزیر اعلیٰ بلوچستان کے جہاز کے ایک انجن میں اسلام آباد لینڈنگ کے بعد فائر الارم بجا۔
ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کوئٹہ سے اسلام آباد کے لیے ٹیک آف کیا تھا۔

شیئر: