کولمبو کے قریب سیلاب کے باعث ایک ہی خاندان کے تین افراد سمیت متعدد افراد کے ڈوبنے کی اطلاع ہے۔
ڈیزاسٹر منیجمنٹ سینٹر (ڈی ایم سی) نے بتایا کہ مٹی کا تودہ گرنے سےگیارہ سالہ لڑکی اور 20 سالہ شخص دب گئے ہیں جن میں گیارہ سالہ لڑکی اور 20 سالہ شخص شامل ہے۔
ڈی ایم سی نے بتایا ہے کہ 21 مئی سے مون سون کی شدت کے بعد سے سات اضلاع میں درخت گرنے سے 9 افراد کی جان جانے کی اطلاع ہے۔
سری لنکا آب پاشی کے ساتھ ساتھ پن بجلی کی تیاری کے لیے بھی موسمی بارشوں پر بھرپور انحصار کرتا ہے۔
ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ سری لنکا کو گلوبل وارمنگ کے باعث موسمی تبدیلی سے سیلابی صورتحال کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
ڈیزاسٹر منیجمنٹ سینٹر کا کہنا ہے’ملک کے 25 میں سے 20 اضلاع موسلا دھار بارش سے متاثر ہوئے ہیں اور اہم دریاؤں کے کناروں بسے خاندانوں کو محفوظ مقامات پر جانے کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔
کولمبو شہر کی کئی اہم شاہراہوں پر پانی بھر گیا ہے اور انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر اترنے والی پروازوں کا رخ نزدیکی چھوٹے ہوائی اڈے کی طرف موڑا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے مزید بارشوں کی پیش گوئی کے باعث سری لنکا کے محکمہ تعلیم نے پیر کے روز تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا حکم دیا ہے۔
ڈی ایم سی کے بیان کے مطابق تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید تیز بارشیں ہو سکتی ہیں۔
موسمی صورتحال کے باعث وائلڈ لائف حکام کو گذشتہ ہفتے سات ہاتھی مردہ حالت میں ملے تھے جو گذشتہ پانچ برسوں میں جانوروں کا سب سے بڑا نقصان ہے۔
مون سون کے آغاز کے بعد کولمبو کے شمال مشرق میں تقریباً 250 کلومیٹر دور دمبولا گالا کے علاقے میں ہاتھیوں کی پناہ گاہوں کو سیلابی صورتحال کا سامنا ہے۔