Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عرب امارات میں موسلا دھار بارش، دبئی ایئرپورٹ پر 13 پروازیں منسوخ

’مسافروں کو ایئرپورٹ آنے سے پہلے ایئرلائن کمپنی سے رجوع کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
متحدہ عرب امارات میں موسلا دھار بارش کے باعث دبئی ایئرپورٹ پر اب تک 13 پروازیں منسوخ جبکہ 5 پروازوں کو دوسرے ہوائی اڈوں پر روانہ کیا گیا ہے۔
الامارات الیوم کے مطابق دبئی ایئرپورٹ انتظامیہ نے مسافروں کو ایئرپورٹ آنے سے پہلے ایئرلائن کمپنی سے رجوع کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
ایمریٹس ایئرلائن نے کہا ہے کہ آج جمعرات کو 6 پروازیں منسوخ کی گئی ہیں۔
ایئرلائن نے مسافروں سے معذرت کرتے ہوئے اپنی پروازوں کے نئے شیڈول سے متعلق رابطہ کرنے کا کہا ہے۔
واضح رہے کہ امارات میں غیر یقینی موسمی صورتحال کے باعث آج تمام سکول بند ہیں اور پبلک ایونٹ معطل کیے گئے ہیں۔
بعض شہروں میں ملازمین کو گھروں سے کام کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

شیئر: