Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب اور برازیل کے درمیان دفاعی شعبے میں تعاون کا معاہدہ

ملاقات میں دونوں دوست ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا گیا۔(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے پیر کو ریاض میں برازیل کے نائب صدر اور وزیر برائے ترقی، صنعت اور تجارت جیرالڈو الکمن نے ملاقات کی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں دونوں دوست ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا گیا۔
دفاعی صنعتوں، تحقیق اور ترقی کے شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنانے، سعودی وژن 2030 کے مطابق ٹیکنالوجی کی منتقلی اور لوکلائزیشن پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال اور اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر بھی بات چیت کی گئی۔
سعودی وزیر دفاع اور برازیل کے نائب صدر نے سعودی عرب اور برازیل کے درمیان دفاعی شعبے میں تعاون کے معاہدے پر دستخط بھی کیے۔

شیئر: