Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ سیزن 2024: نئے انداز میں 28 جون سے آغاز

تفریحی سرگرمیاں ’ونس آگین‘ کی تھیم کے تحت منعقد کی جا رہی ہیں۔
جدہ سیزن 2024 ایک نئے انداز میں 28 جون سے شروع کیا جا رہا ہے۔
اس سال جدہ سیزن میں تفریحی سرگرمیاں ’ونس آگین‘ کی تھیم کے تحت منعقد کی جا رہی ہیں۔
سعودی خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق جدہ سیزن کے تحت اس سال شروع کی جانے والی تفریحی سرگرمیاں گزشتہ برس سے  مختلف ہوں گی۔
جدہ سیزن کے تحت سیاحتی سرگرمیاں بھی پیش کی جائیں گی جن کے تحت نئے ریستوران، ہوٹلز اور سیاحتی ریزورٹس تیار کیے گئے ہیں۔
نئے انداز میں پیش کی جانے والی سرگرمیوں میں ثقافتی شوز اور دیگر پروگرامز کے ساتھ ساتھ کھیلوں اور ایڈونچرز پر مشتمل سرگرمیاں رکھی گئی ہیں۔ 
یاد رہے کہ 2022 میں تقریبا چھ ملین وزیٹرز جدہ سیزن میں آئے تھے جو 2019 میں سیزن کے آغاز کے بعد سے سب سے بڑی تعداد ہے۔

شیئر: