Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ فیصل بن فرحان اور بلنکن کا رابطہ، غزہ میں جنگ بندی کی امریکی تجویز پر تبادلہ خیال

دونوں وزرائے خارجہ نے سوڈان کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔(فائل فوٹو: روئٹرز)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے امریکی ہم منصب انتونی بلنکن نے ٹیلی فون پر رابطے میں غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق رابطے میں دونوں وزرائے خارجہ نے غزہ  کی صورتحال پر بات چیت کی جس میں تبادلے کے معاہدے اور اس کی تکمیل کے مراحل کے بارے میں امریکی صدر جو بائیڈن کی اعلان کردہ تجویز شامل ہے۔
دونوں وزرائے خارجہ نے سوڈان کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
علاوہ ازیں شہزادہ فیصل بن فرحان سے آذربائیجان کے وزیر خارجہ نے بھی ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔
دوطرفہ تعلقات، انہیں مضبوط بنانے اور ترقی دینے کے طریقوں کا جائزہ لینے کے علاوہ مشترکہ دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

شیئر: