Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ فیصل بن فرحان سے بیجنگ میں عراقی وزیر خارجہ کی ملاقات

ملاقات میں علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔ (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے جمعے کو بیجنگ میں عراق کے نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ ڈاکٹر فواد حسین نے ملاقات کی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان مضبوط برادرانہ تعلقات، مختلف شعبوں میں انہیں بڑھانے اور ترقی دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
حالیہ علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت، خصوصا غزہ کی صورتحال اور اس سے نمٹنے کے لیے جاری کوششوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔

شیئر: