Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جے آئی ٹی ارکان کے کوائف اکھٹے کئے،ڈی جی آئی بی

اسلام آباد... آئی بی کے ڈائریکٹرجنرل آفتاب سلطان نے سپریم کورٹ میں جمع کرائے گئے جواب میں پانا مہ جے آئی ٹی ارکان کے کوائف اکٹھے کرنے کا اعتراف کیا ہے۔آفتاب سلطان نے اپنے جواب میں کہا کہ آئی بی سرکاری اعلی عہدوں پرتعینات سرکاری ملازمین کا ڈیٹا اکٹھا کرتی ہے، پانامہ کیس بڑا اہم اوراس کے ملکی سیاست پر بڑے اثرات پڑرہے ہیں۔ اس لئے ادارے نے جے آئی ٹی ارکان کے کوائف جمع کئے تاہم کسی بھی رکن کوہراساں یا ان کی نجی زندگی میں مداخلت نہیں کی گئی۔ جے آئی ٹی رکن بلال رسول اوران کی اہلیہ کو ہرساں کرنے اور سوشل میڈیا اکاو¿نٹس ہیک کرنے کا الزام غلط ہے، جے آئی ٹی ارکان کے حوالے سے معلومات جمع کرنے کے عمل کا افشا ہونا تشویش ناک ہے۔ آئی بی نے تحقیقات شروع کردی ۔

 

شیئر: