Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جرمن ڈرائیور کی موت،سعودی سفارتخانے کی تعزیت

برلن .... جرمنی میں سعودی سفارتخانے نے اعلان کیا ہے کہ جرمنی میں ایک سعودی سفارتکار کی گاڑی سے مقامی شہری اپنی گاڑی ٹکرانے کے بعد ہلاک ہوگیا۔ سفارتخانے نے اس پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سفارتکار کی جانب سے ڈرائیور کیلئے مختص گاڑی کا دروازہ کھولنے پر ڈرائیور دروازے سے ٹکرا گیا اور گر پڑا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ اسکی عمر 51برس تھی۔ سفارتخانے نے اس حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متوفی کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا ہے۔

شیئر: