Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان میں ذوالحجہ کا چاند نظر آ گیا، عید الاضحیٰ 17 جون کو ہو گی

یئرمین رؤیت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے بتایا کہ ملک کے بیشتر مقامات سے ذوالحجہ کا چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئیں (فائل فوٹو: ویڈیو گریب)
پاکستان میں ذوالحجہ کا چاند نظر آ گیا ہے اور عیدالاضحیٰ 17 جون پیر کے دن ہو گی۔
جمعے کو پاکستان کی مرکزی رؤیت ہلال کمیٹی نے کراچی میں اپنے اجلاس کے بعد چاند نظر آنے کا اعلان کیا۔
اس موقعے پر چیئرمین رؤیت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے بتایا کہ ملک کے بیشتر مقامات سے ذوالحجہ کا چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ‘پاکستان میں عید الاضحیٰ بزور پیر 17 جون کو ہو گی۔‘
سعودی عرب میں ذوالحجہ کا چاند جمعرات کو نظر آیا تھا۔ حج کا رکن اعظم وقوف عرقہ 15 جون کو ہو گا جبکہ مملکت میں عیدالاضحیٰ اتوار 16 جون کو ہو گی۔

شیئر: