Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اس سال لاکھوں عازمین حج اور زائرین کی سعودی مہمان نوازی، تحائف تقسیم

طعام منصوبے کے تحت و آب زم زم اور ہلکی خوارک فراہم کی جائے گی (فوٹو: العربیہ)
فلاحی تنظیم ’ہدیہ الحاج والمعتمر‘ کی جانب سے عازمین حج کی خدمت کے لیے متعدد پروگراموں پرعمل کیا جارہا ہے۔
العربیہ  کے مطابق تنظیم کے سی ای او انجینئر ترکی الحتیرشی نے بتایا’ حج سیزن 2024 کے لیے متعدد منصوبے مرتب کیے گئے ہیں جن میں ’تحائف، کھانا، سعودی مہمان نوازی اور دیکھ بھال شامل ہیں‘۔
نسک کیئر منصوبے کے تحت وزارت حج وعمرہ کی زیرنگرانی آنے والے زائرین کو مسجد نبوی ﷺ کی زیارت کرائی جاتی ہے جبکہ انہیں دیگر مقامات پر بھی لے جایا جاتا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا’ تحائف منصوبے کے تحت اس سال پروگرام کے تحت لاکھوں حجاج اور عمرہ زائرین کی خدمت کی جائے گی جس کے تحت زائرین اور حجاج کی رہنمائی کے لیے مختلف امور میں ان کی رہنمائی اور آگاہی فراہم کی جائے گی‘۔
طعام منصوبے کے تحت عمرہ زائرین اور حجاج کو آب زم زم کی بوتلیں اور ہلکی خوارک فراہم کی جائے گی جبکہ سعودی مہمان نوازی پروگرام کے مطابق سعودی قہوے سے خیرمقدم کیا جائے گا۔
سی ای او کا مزید کہنا تھا ’ فلاجی تنظیم اسلامی ترقیاتی بینک کی جانب سے قربانی کے لیے باقاعدہ منظورشدہ ادارہ بھی ہے جس کے تحت حجاج کے لیے آئی ڈی بی کے کوپن کی فروخت کا بھی خصوصی اہتمام کیا گیا ہے‘۔

شیئر: