Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مدینہ منورہ میں عازمین حج کے لیے مفت ڈیلائسز کلینک کا قیام

’اب تک کلینک سے 106 عازمین حج نے استفادہ کیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
مدینہ منورہ محکمہ صحت نے  گردوں کے عارضے  میں مبتلا عازمین حج کے لیے ڈیلائسز کلینک قائم کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ڈیلائسز کلینک کنگ فہد ہسپتال میں قائم کیا گیا ہے جہاں روزانہ 22 افراد کو طبی خدمت فراہم کی جاسکتی ہے۔
محکمہ صحت نے کہا ہے کہ ’اب تک کلینک سے 106 عازمین حج نے استفادہ کیا ہے‘۔
محکمے نے بتایا ہے کہ ’گردوں کے مریض عازمین حج کو ڈیلائسز کی سہولت فراہم کرنے کے لیے  حج مشن کے ذریعہ رابطہ کیا جاسکتا ہے‘۔

شیئر: