Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ کے ہوٹلوں اور رہائشی اپارٹمنٹس میں 4700 خلاف ورزیاں ریکارڈ

بیشتر شکایات ناقص صفائی اور لائسنس ایکسپائر ہونے کی تھیں۔( فوٹو: اخبار 24)
سعودی وزارت سیاحت نے حج سیزن کے حوالے مکہ مکرمہ میں ہوٹلوں اور رہائشی اپارٹمنٹس کے معیار کو جانچنے کےلیے تفتیشی کارروائیاں تیز کردی ہیں۔
عاجل نیوز کے مطابق وزارت کی تفتیشی ٹیموں نے حج سیزن کے آغاز سے اب تک مکہ مکرمہ کے مختلف علاقوں میں موجود ہوٹلوں اور فرنشڈ اپارٹمنٹس کے 4500 دورے کیے تاکہ خلاف ورزیوں کا جائزہ لیتے ہوئے تادیبی کارروائی کی جاسکے۔
وزارت کے ذرائع کا کہنا تھا تفتیشی ٹیموں نے 4700 خلاف ورزیاں ریکارڈ کی جن میں سے بیشتر ناقص صفائی،عمارت کی اصلاح و مرمت نہ کرانے اور لائسنس ایکسپائر ہونے کی تھیں۔
ا وزارت سیاحت کی جانب سے عازمین حج اور زائرین کو ہدایت کی گئی کہ وہ کسی بھی نوعیت کی رہائشی خلاف ورزی پ روزارت کے ٹول فری نمبریا سوشل میڈیا اکاونٹس پر شکایت درج کرا سکتے ہیں۔

شیئر: