Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حجاج کے حقوق کے تحفظ کےلیے کام کررہے ہیں: سعودی پراسیکیوٹر جنرل

عدل کی فراہمی اور حقوق کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا ( فوٹو: العربیہ)
سعودی پراسیکیوٹر جنرل شیخ سعود المعجب نے کہا ہے کہ’ حج سیزن 2024  میں ادارہ پراسیکیوشن کی ٹیمیں کسی بھی نوعیت کے جرائم پر اپنا کردار ادا کرتے ہوئے عدل کی فراہمی اور حقوق کے تحفظ کو یقینی بنائیں گی‘۔
العربیہ سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ المعجب نے کہا کہ’ کسی کو حج میں امن و امان سے کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے‘۔
انہوں نے کہا ’حج ایک دینی فریضہ ہے، عازمین کو چاہئے کہ وہ اس کا خیال کریں‘۔
شیخ المجعب نے مزید کہا کہ ’ادارہ پراسیکیوشن کی ٹیمیں حجاج کے حقوق کے مکمل تحفظ کےلیے کام کررہی ہیں‘۔
’حج خدمات فراہم کرنے والے اداروں اور کمپنیوں کی نگرانی کی جاتی ہے تاکہ حجاج  کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے‘۔

شیئر: