Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سرفراز جارح کپتان ہیں،مکی آرتھر

لندن...پاکستانی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کہا ہے ہند کے خلاف فائنل میں جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرنا پڑے گا ۔ اس کے سوا ہمارے پاس کوئی چارہ نہیں ۔ آسٹریلوی کرکٹ ویب سائٹ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ فائنل تک پہنچنا میرے کے لئے ناقابل یقین بات ہے ۔ا نہوںنے کہا کہ ہندکے ٹاپ آرڈر کا نئی گیند سے شکار کرنے کی کوشش کریں گے پھر اس کے مڈل آرڈر کو دباو میں ڈال دیں گے۔ اس ٹورنامنٹ میں ہندکے مڈل آرڈر کو بہت زیادہ موقع نہیں ملا ۔ حالیہ دنوں میں انہوںنے دباو میں بیٹنگ بھی نہیں کی ۔ اس لئے کوشش کریں گے کہ ان کے ٹاپ آرڈر کو آو¿ٹ کرکے انھیںدباو میں لائیں۔ اگر ایسا کرنے میں کامیاب رہتے ہیں تو حقیقی معنوں میں ان کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ کپتان سرفراز احمد بہت مثبت سوچ کے مالک ہیں وہ ایک جارح کپتان اور وکٹیں لینا چاہتے ہیں۔

 

شیئر: