مکہ مکرمہ.... حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ اعلیٰ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے نمازیوں اور عمرے کیلئے حرم شریف آنیوالوں سے کہا ہے کہ وہ اپنا انمول وقت فوٹو بنانے اور سوشل میڈیا پر وڈیو کلپ میں ضائع نہ کریں ۔ حرم شریف میں موجودگی کے دوران زیادہ سے زیادہ عبادت اوردعاﺅں میں لگے رہیں ۔ خواتین حجاب کی پابندی کریں ۔ مرد وں والے حصہ میں جانے سے پرہیز کریں ۔ السدیس نے اعتکاف کرنیوالوں سے کہا کہ وہ گپ شپ کے چکر میں نہ پڑیں ۔ اعتکاف کا انمول وقت نفع بخش کاموں میں لگائیں ۔ سیکیورٹی اہلکاروں اور حرم شریف کی صفائی کے منتظمین سے تعاون کریں ۔