Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان کی دعوت پر مزید ایک ہزار فلسطینی فریضہ حج ادا کریں گے

فلسطین سے فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے آنے والوں کی تعداد دو ہزار ہوگئی (فوٹو: ایس پی اے)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے اتوار کو غزہ کی پٹی میں جاری لڑائی میں ہلاک یا زخمی ہونے والے فلسطینیوں کے خاندان کے مزید ایک ہزار افراد کو شاہی مہمان کے طور پر حج کرانے کے احکامات جاری کیے ہیں۔
ایس پی اے کے مطابق  اس سال فلسطین سے فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے آنے والے شاہی مہمانوں کی تعداد دو ہزار ہوگئی ہے۔
اس سے قبل شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے دنیا بھر کے 88 ممالک کے دو ہزار 322 افراد کو خصوصی دعوت پر فریضہ حج  کے لیے مدعو کیا تھا جن کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔
ان میں ایک ہزار عازمین حج فلسطین میں ہلاک ہونے اور زخمی ہونے والے شہریوں کے لواحقین میں سے تھے۔
یاد رہے خادم حرمین شریفین کے مہمان پروگرام پرعمل درآمد اور نگرانی وزارت اسلامی امور، دعوت و ارشاد کرتی ہے۔
سعودی وزیر اسلامی امور ڈاکٹر عبداللطیف بن عبدالعزیز آل الشیخ نے مزید فلسطینیوں کو شاہی مہمان کے طور پر حج کرانے کے احکامات پر خادم حرمین شریفین کا شکریہ ادا کیا ہے۔
خادم حرمین شریفین کے مہمان پروگرام کے تحت اب تک مختلف ملکوں کے 60 ہزار افراد شاہی مہمان کے طور پر فریضہ حج ادا کرچکے ہیں۔

شیئر: