داعش حامیوں کو پیرس اولمپکس پر حملہ کرنے پر اکسا رہی ہے
تصویر میں موجود ڈرون ایک پارسل لے کر جارہا ہے جس پر ’تحفہ‘ لکھا گیا ہے۔ (فوٹو: اے ایف پی)
شدت پسند تنظیم داعش نے اپنے حامیوں کو اکسا رہی ہے کہ وہ انفرادی طور پر پیرس اولمپکس پر حملہ کریں۔
عرب نیوز کے مطابق میٹرو اخبار نے اپنی ایک خبر میں بتایا ہے کہ داعش سے تعلق رکھنے والے ویب سائیٹ نے داعش کے ارکان کو اکسایا ہے کہ وہ پیرس اولمپکس پر حملہ کریں۔
ویٹ سائیٹ پر ایک فرضی تصویر شائع کی گئی ہے جس میں ڈرون کی پرواز دیکھائی گئی ہے اور پس منظر میں ایفل ٹاور کی تصویر ہے۔
تصویر الرود پراجیکٹ نے شائع کی ہے۔ یورو پول کے مطابق الرود پراجیکٹ داعش کا ویڈیو سٹریمنگ پلیٹ فارم ہے۔
تصویر میں موجود ڈرون ایک پارسل لے کر جا رہا ہے جس پر ’تحفہ‘ لکھا گیا ہے اور تصویر کے ساتھ کیپشن بھی ہے۔
’لون وولوز، انشااللہ اولمپکس شروع ہو گیا ہے۔‘
الرود پراجیکٹ کے مطابق پوسٹ کو الدیات میڈیا فاؤنڈیشن نے تیار کی ہے جو کہ چرچوں اور مختلف شخصیات پر حملہ کرنے پر اکسانے کے لیے جانا جاتا ہے۔
داعش کی انفرادی طور پر کیے جانے والے حملوں کی ذمہ داری قبول کرنے کی ایک تاریخ رہی ہے۔ حملہ آور اپنے طور پر اور تنظیم کی مدد کے بغیر دہشت گردانہ حملے کرتے ہیں جن کی ذمہ داری داعش قبول کرتی ہے۔
فرانس میں اولمپیکس گیم سے قبل حکام ہائی الرٹ ہیں۔ پیرس اولمپکس کے مقابلے 26 جولائی سے پیرس سمیت فرانس کے 17 دیگر شہروں میں ہوں گے۔
حال ہی میں 18 سال کے چیچن پس منظر کے روسی شہری کو حکام نے اولمپکس پر حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔