Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی اعلی قیادت کی جانب سے اماراتی صدر سے اظہار تعزیت

دکھ کی اس گھڑی میں ہماری تعزیت قبول کریں۔ (فوٹو عاجل)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے متحدہ عرب امارات کے صدر شیح محمد بن زاید آل نھیان کو شیخ ھزاع بن سلطان بن زاید آل نھیان کے انتقال پر تعزیتی ٹیلی گرام ارسال کیا ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے ارسال کیے گئے تعزیتی ٹیلی گرام میں کہا گیا ہے کہ ’ہمیں شیخ ھزاع بن سلطان کے انتقال کی خبر موصول ہوئی، دکھ کی اس گھڑی میں ہماری جانب سے تعزیت قبول کریں‘۔
دریں اثنا ولی عہد مملکت اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے بھی اپنی جانب سے اماراتی صدر کو شیخ ھزاع بن سلطان بن زاید آل نھیان کے انتقال پرملال پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا دعا گو ہیں کہ رب کریم ان کی مغفرت فرمائے اور انہیں جنت میں اعلی مقام سے نوازے ۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: